ہالی ووڈ میں کام کرنے سے کوئی دلچسپی نہیں‘ بھارتی اداکار عامر خان

جمعرات 19 جنوری 2017 13:03

ہالی ووڈ میں کام کرنے سے کوئی دلچسپی نہیں‘ بھارتی اداکار عامر خان
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جنوری2017ء) بالی ووڈ کے سپر سٹار عامر خان نے کہا ہے کہ انہیں ہالی ووڈ میں کام کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے تاہم اچھا رول ملا تو ضرور کام کرونگا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارعامرخان سے جب مستقبل میں ہالی ووڈ میں فلمیں کرنے کے حوالے سے پوچھا گیا توان کا کہنا تھا کہ ہالی ووڈ میں کام کرنے میں انہیں ذرا بھی دلچسپی نہیں، بھارت میں مداحوں کے ساتھ میرا تعلق 26 سال پرانا ہے اورجو میرے لیے بہت اہم ہے۔

(جاری ہے)

عامرخان نے کہا کہ ہالی ووڈ کی فلموں میں کام نہ کرنے کا مطلب یہ نہیں کہ میں دنیا کے مداحوں کو محظوظ کرنا نہیں چاہتا۔ ہالی ووڈ میں کام نہ کرنا ان کی ضد نہیں لیکن اگر کچھ دلچسپ کرنے کو ملا تو ضرور کروں گا کیونکہ تخلیقی کام کی کوئی حدود نہیں ہوتی ہیں، اگرمجھے جاپان سے بھی اچھے کام کی آفرہوئی تومیں وہاں بھی کرلوں گا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے خیال میں بھارتی سنیما کو ہالی ووڈ سے کوئی خطرہ نہیں، ہمیں خود کے کام سے خوف کھانا چاہیئے کہ اگرہم بری فلمیں بنائیں گے تو ہمارے مداح ہم سے دورہوجائیں گے، کسی کے لیے بھی یہ آسان اور ممکن نہیں کہ وہ ہمارے اس بڑے کاروبارکو ختم کرسکے۔

متعلقہ عنوان :