جیمز اینڈ جیولری سیکٹر کے فروغ اور اس کی برآمدات بڑھانے کے لیے مراعات دینے کا فیصلہ

جمعرات 19 جنوری 2017 16:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2017ء) وفاقی حکومت نے جیمز اینڈ جیولری سیکٹر کے فروغ اور اس کی برآمدات بڑھانے کے لیے مراعات دینے کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں ایس آر او 760 میں ترامیم کے لیے حتمی سفارشات تیار کر لی گئی ہیں۔دستاویزات کے مطابق ایوان صدر سے جیمز اینڈ جیولری سیکٹر کی ترقی کے لیے روڈ میپ تیار کرنے کی ہدایت کی گئی تھی جس پر وزارت تجارت کو ٹاسک دیا گیا کہ اس حوالے سے تمام اسٹیک ہولڈرز سے تجاویز طلب کر کے سمری تیار کی جائے۔

(جاری ہے)

وزارت تجارت نے جیمز اینڈ جیولری سیکٹر کی ترقی اور اس کی برآمدات کے فروغ کے لیے ایس آر او 760میں ترمیم کی تجویز دی ہے۔دوسری جانب وزارت تجارت کے حکام نے ’’ایکسپریس‘‘ کو بتایا کہ جیمز اینڈ جیولری سیکٹر کی ترقی کے لیے ایوان صدر سے ان پر پریشر ہے، وزارت تجارت نے تمام اسٹیک ہولڈرز سے سفارشات طلب کر لی ہیں، ان سفارشات کی روشنی میں سمری تیار کی جا رہی ہے جس میں سفارش کی جا رہی ہے کہ جیمز اینڈ جیولری سیکٹر کے مسائل حل کیے جائیں اور ان کو مراعات دی جائیں تاکہ ملکی برآمدات میں اضافہ ہو سکے، ایس آر او 266کے خاتمے سے انڈسٹری کو شدید مسائل کا سامنا ہے۔

متعلقہ عنوان :