چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات سے آزربائیجان کے سفیر علی علیزادہ کی ملاقات

پاکستان اور آزربائیجان کے درمیان سکیورٹی اور دفاعی تعاون سمیت دیگر امور زیر غور آئے

جمعہ 20 جنوری 2017 17:40

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2017ء) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات سے آزربائیجان کے سفیر علی علیزادہ نے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آزربائیجان کے سفیر نے جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹر راولپنڈی میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹا ف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات سے ملاقات کی جس میں پاکستان اور آزربائیجان کے درمیان سکیورٹی اور دفاعی تعاون سمیت دیگر امور زیر غور آئے ۔