زیورات کی برآمدات صنعت کو نظر انداز کرنے پر آل پاکستان جیم مرچنٹس اینڈ جیولری ایسوسی ایشن مایوس
ناموافق پالیسیوں کیو جہ سے تباہی کے دہانے پر پہنچنے والی صنعت کی بقاء کے لیے فوری طور پر ایس آر او 760 میں ترمیم کرتے ہوئے سخت شرائط و ضوابط کو آسان بنایا جائے، وزیراعظم اور وزیر خزانہ سے اپیل
جمعہ 20 جنوری 2017 18:28
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ سال 2013میں وزارت تجارت نے انڈسٹری کی مشاورت کے بغیر یک طرفہ طور پر ایس آر او 760 نافذ کردیا ۔
یہ ایس آر او خامیوں سے پر تھا جس کی ایسوسی ایشن نے اسی وقت نشاندہی کی تھی ۔ وفاقی وزارت تجارت نے بھی تسلیم کیا تھا کہ ایس آر او میں خامیاں موجود ہے اور یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ ان خامیوںکو جلد ہی دور کرلیا جائے گا، تاہم تین سال گزرنے کے باوجود مذکورہ ایس آر او جوں کا توں موجود ہے۔ اس سلسلے میں ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں 20اکتوبر 2015کو منعقدہ اجلاس میں ایسوسی ایشن اور ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے متعلقہ افسران نے بہت غور وفکرکے بعد ایس آر او 760میںترامیم کی تجاویز اور سفارشات مرتب کی تھیں جو ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے 11جنوری 2016کو وفاقی وزارت تجارت کو ارسال کردی گئیں تاہم ان سفارشات پر تاحال عمل درآمد نہ ہوسکا۔ سعید مظہر علی نے کہا کہ ایس آر او760 کی خامیوں ، پیچیدہ اور سخت طریقہ کار کی وجہ سے سونے کے زیورات کی برآمدات 99فیصد تک کم ہوچکی ہیں۔ پاکستانی ایکسپورٹرز کی 30سال کی محنت سے حاصل کی جانے والی بیرونی منڈیاں بالخصوس امریکا، یورپ، برطانیہ جیسی اہم مارکیٹس ہاتھ سے نکل کر بھارت کی جھولی میں گر گئی ہیں۔ تین سال قبل ملک سے سونے کے زیورات کی ایکسپورٹ ایک ارب ڈالر تھی جو اب کم ہوکر10ملین ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔ برآمدات میں کمی کی وجہ سے کارخانے بند ہورہے ہیں اور اس صنعت سے وابستہ ماہر کاریگر بے روزگاری کا شکار ہیں۔مزید تجارتی خبریں
-
ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی
-
سکریپ کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان جل گیا
-
کراچی گولڈ بلین ایکس چینج کا سونے کے نرخ جاری کرنے کا اعلان
-
پیاز کی قیمتوں کمی جبکہ چینی قیمتوں اضافہ شروع ہوگیا پیاز کی قیمت 280سے کم ہوکر 140روپے فی کلو ہوگئی
-
لاہور: برائلر گوشت کی قیمت میں کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی ،100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمتیں بڑھنا شروع ہوگئیں
-
برائلر گوشت کی قیمت میں 12روپے کلو کمی
-
فیصل آباد میں مرغی کے گوشت کو پرلگ گئے مرغی کے گوشت کی قیمتیں آسمان کوجا پہنچیں
-
چینی کی قیمت اضافے سے 150روپے فی کلو تک پہنچ گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.