امریکا کے ساحل کے مقابل گزشتہ سال برطانیہ کا نیوکلیئر میزائل تجربہ ناکام ہوگیا تھا،برطانوی میڈیا کا دعویٰ
مذکورہ میزائل غالبا غلط سمت اختیار کرنے کے سبب امریکا کے خشکی کے علاقے کی جانب چلا گیا،سنڈے ٹائمز
اتوار 22 جنوری 2017 17:50
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جنوری2017ء) برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ سالفلوریڈا کے ساحل کے مقابل آبدوز سے برطانیہ کے ٹرائیڈنٹ ساخت کے بغیر اسلحے والے نیوکلیئر میزائل کا تجربہ ناکام ہوگیا تھا۔برطانوی اخبار’’سنڈے ٹائمز‘‘ کے مطابق گزشتہ برس جون میں فلوریڈا کے ساحل کے مقابل آبدوز سے برطانیہ کے ٹرائیڈنٹ ساخت کے ایک بغیر اسلحے والے نیوکلیئر میزائل کا تجربہ ناکام ہوگیا۔
اخبار نے بحریہ کے ایک سینئر اہل کار کے حوالے سے بتایا کہ مذکورہ میزائل غالبا غلط سمت اختیار کرنے کے سبب امریکا کے خشکی کے علاقے کی جانب چلا گیا۔ برطانیہ کی جانب سے 4 سالوں میں یہ پہلا نیوکلیئر میزائل تجربہ تھا جو گزشتہ برس ٹریزا مے کے وزیراعظم بننے سے کچھ عرصہ قبل عمل میں آیا۔(جاری ہے)
اخبار کے مطابق مے نے جولائی میں بطور وزیراعظم اپنے پہلے خطاب میں پارلیمنٹ کو ٹرائڈنٹ نوعیت کی نئی آبدوزوں پر 40 ارب پانڈ کے اخراجات کے حوالے سے قائل کیا مگر انہوں نے میزائل کے ناکام تجربے کا کوئی ذکر نہیں کیا۔
برطانوی پارلیمنٹ جس نے 2007 میں ابتدائی طور پر مزاحمتی نظام کی تبدیلی کی منظوری دی تھی اس نے گزشتہ برس 4 آبدوزوں کی تیاری کے حق میں ووٹ دیا تاکہ برطانوی بحریہ کے سمندر میں گشت کے دوران مسلسل طور پر نیوکلیئر ہتھیار کی موجودگی کو یقینی بنایا جا سکے۔اخبار نے بتایا کہ رواں صدی کے دوران برطانوی آبدوزوں کے ذریعے صرف 5 مرتبہ ٹرائڈنٹ میزائلوں کا تجربہ کیا گیا اس لیے کہ ان میں ہر ایک میزائل کی لاگت 1.7 کروڑ پانڈ (2.1 کروڑ ڈالر) ہے۔وزیراعظم ٹریزا مے کے دفتر اور برطانوی وزارت دفاع کے مشترکہ بیان میں کہا گیا تھا کہ جون میں شاہی بحریہ نے بغیر اسلحے والے نیوکلیئر میزائل ٹرائڈنٹ کا معمول کا تجربہ کیا جس کا مقصد HMS Vengeance آبدوز اور اس کے عملے کی کارکردگی کی تصدیق کرنا تھا۔بیان میں مزید کہا گیا کہ مذکورہ آبدوز اور اس کا عملہ اس تجربے اور تصدیق کی کارروائی میں کامیاب رہا جس کے بعد Vengeance کو دوبارہ سے آپریشن میں واپس آنے کی اجازت دے دی گئی۔ ہمیں اپنے خود مختار نیوکلیئر مزاحمتی نظام پر پورا اعتماد ہے اور قومی سلامتی سے متعلق واضح وجوہات کی بنا پر ہم آبدوزوں کے حوالے سے دیگر تفصیلات پیش نہیں کر سکتے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
غزہ سے ملنے والی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کیے جانے کا دعوی
-
اسرائیلی بمباری میں ننھا بچہ زخمی، چہرے پر 200 ٹانکے لگے
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
-
فلسطینیوں پرمظالم پر امریکی جامعات میں احتجاج شدت اختیارکرگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.