پاکستان عوامی تحریک کے قائدین آج سانحہ ماڈل ٹائون کے حوالے سے اہم پریس کانفرنس کریں گے

اتوار 22 جنوری 2017 22:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2017ء) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور اور دیگر قائدین آج2 بجے دوپہر مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میں سانحہ ماڈل ٹائون کے حوالے سے انتہائی اہم پریس کانفرنس کریں گے۔

(جاری ہے)

جسٹس باقر نجفی جوڈیشل کمیشن رپورٹ منظر عام پر نہ آنے اور عوامی تحریک کے سیاسی لائحہ عمل،سانحہ ماڈل ٹائون کے حوالے سے پریس کانفرنس میں اہم اعلانات کئے جائیں گے ۔

عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے اپنے بیان میں کہا کہ سانحہ ماڈل ٹائون کے شہیدوں کو انصاف دلوانے کیلئے قانون اور عوام کی عدالتوں میں جنگ لڑ رہے ہیں ۔انسانیت اور انصاف کے دشمنوں کو پچھلے اڑھائی سالوں سے بے نقاب کر رہے ہیں آج کی پریس کانفرنس کے ذریعے آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے اعلان کریں گے۔