جنوبی افریقن کرکٹرکا جنید جمشید کومنفرد خراج عقیدت

سری لنکا کیخلاف ٹی ٹوئنٹی میچ میں عمران طاہر نے محبت اور عقیدت کا ظاہر کرنے کیلئے جنید جمشید کی تصویر والی شرٹ پہنی

پیر 23 جنوری 2017 14:23

جوہانسبرگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جنوری2017ء) جنوبی افریقہ کے پاکستانی نژاد لیگ سپنرعمران طاہرنے معروف مذہبی اسکالر جنید جمشید کو منفرد انداز سے خراج عقیدت پیش کیا۔سری لنکا کیخلاف ٹی ٹوئنٹی میں عمران طاہر نے جنید جمشید سے اپنی محبت اور عقیدت ظاہر کرنے کے لیے شہید جنید جمشید کی تصویر والی ٹی شرٹ پہنی۔ میچ کے دوران عمران نے شہید جنید جمشید کی تصویر والی ٹی شرٹ پہنے رکھی ۔

(جاری ہے)

عمران طاہر نے اپنے یونیفارم کے نیچے جنید جمشید کی تصویر والی ٹی شرٹ پہنی تھی، وکٹ لینے کے بعد انہوں نے آفیشل ٹی شرٹ اوپر کی تو دوسری ٹی شرٹ پر جنید جمشید کی تصویر پرنٹ ہوئی تھی۔جنید جمشید تبلیغ اسلام کے سلسلے میں اکثر جنوبی افریقہ جاتے رہتے تھے اور اسی حوالے سے ان کی ملاقات کرکٹرز ہاشم آملہ اور عمران طاہر سے بھی ہوتی رہتی تھی اور یہ دونوں کرکٹرز جنید جمشید کے بہت قریب تھے۔

متعلقہ عنوان :