عمران طاہر کا سری لنکا سے میچ میں وکٹ کے حصول پر جنید جمشید کو منفرد انداز میں خراج تحسین

پیر 23 جنوری 2017 15:24

جوہانسبرگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2017ء) جنوبی افریقی اسپنر عمران طاہر نے سری لنکا سے میچ میں وکٹ کے حصول پر جنید جمشید کو منفرد انداز میں خراج تحسین ادا کیا۔

(جاری ہے)

سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جیسے ہی ایسلا گونارتنے کو امپائر نے ایل بی ڈبلیو قرار دیا خوشی سے بے قابو پاکستانی نژاد پروٹیز اسپنر نے شرٹ اوپر اٹھائی جس کے نیچے ٹی شرٹ پر مرحوم پاکستانی نعت خواں و مذہبی شخصیت جنید جمشید کی تصویر بنی ہوئی تھی۔ سوشل میڈیا پر شائقین نے ان کے اس انداز کو بیحد سراہا۔

متعلقہ عنوان :