پاکستان عوامی تحریک نے صوبائی حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک کا اعلان کر دیا

پیر 23 جنوری 2017 18:31

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جنوری2017ء) پاکستان عوامی تحریک نے صوبائی حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک کا اعلان کر دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان عوامی تحریک نے سانحہ ماڈل ٹا ئون پر صوبائی حکومت کیخلاف 27جنوری سے احتجاج کا علان کر دیا ہے احتجاجی تحریک کے دوران پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کارکنوں سے خطاب بھی کریں گے خرم نواز گنڈا پور نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کرپٹ حکمرانوں کو انجام تک پہنچانے کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے ۔