اسلام آبادمیںپانی اور گیس کی کمی کے مسئلے کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا جا ئے ،میاں محمد اسلم

وفاقی دارلحکومت میں سردیوں میں گیس اور گر میوں میں پانی اور بجلی کی عدم دستیابی نا قص منصوبہ بندی کا منہ بو لتا ثبو ت ہے،گیس کی کمی کے باعث گھروں میں خواتین کو کھانا پکانے اور دیگر کاموں میں شدید مشکلات کا سا منا کر نا پڑ رہا ہے نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان میاں محمد اسلم و دیگر کا بھارہ کہو میں منعقدہ تقریب سے خطاب

پیر 23 جنوری 2017 22:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جنوری2017ء) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان وسابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے اسلام آباد اور اس کے گردو نواح میںگیس کا کم پر یشر اور اور پانی کی قلت پر تشویش کا اظہار کر تے ہو ئے میئر اسلام آباد اور متعلقہ ادروںکے ذمہ داروںسے مطالبہ کیا کہ اسلام آبادمیںپانی اور گیس کی کمی کے مسئلے کو ترجیع بنیادوں پر حل کیا جا ئے تاکہ شہری مو سم کی سختی سے بچ سکیں ، اسلام آباد جیسے شہر میں سردیوں میں گیس اور گر میوں میں پانی اور بجلی کی عدم دستیابی نا قص منصوبہ بندی کا منہ بو لتا ثبو ت ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے بھارہ کہو میں منعقدہ تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔اس مو قع پر چو ہدری محمد طاہر ، طا رق دلدار چو ہدری اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

(جاری ہے)

میاں محمد اسلم نے کہا گیس کی کمی کے باعث گھروں میں خواتین کو کھانا پکانے اور دیگر کاموں میں شدید مشکلات کا سا منا کر نا پڑ رہا ہے ، گیس نہ ہو نے کے باعث بچے اوربڑ ے بغیر نا شتے کے اسکولوں اور دفاتر میں جا نے پر مجبور ہیں جبکہ اس صو رتحال سے فا ئدہ اٹھا تے ہو ئے ٹیکر اور سلینڈرمافیا عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں ۔

انھوں نے کہا ؂اسلام آباد کی بڑھتی ہو ئی آباد ی کے پیش نظر یہاں کے رہنے والوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے کو ئی منظم منصو بہ بندی نہیں کی گئی ، ہر سال بڑھتی ہو ئی آبادی کے لیے پانی ، بجلی اور گیس کا انتظام نہ ہو نے کی وجہ سے شہری سراپا احتجاج ہو تے ہیں مگر حکمرانوں کے کانوں پر جو ں تک نہیں رینگتی ۔