افغانستان کے بارے میں روس اورامریکا کو مل کو کام کرنے کی ضرورت ہے،حامد کرزئی

منگل 24 جنوری 2017 12:02

افغانستان کے بارے میں روس اورامریکا کو مل کو کام کرنے کی ضرورت ہے،حامد ..
کابل ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2017ء) افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی نے کہاہے کہ افغانستان کے بارے میں روس اورامریکا کو مل کو کام کرنے کی ضرورت ہے۔افغان میڈیا کے مطابق یہ بات انہوں نے ایک بھارتی اخبارکو انٹرویو دیتے ہوئے کہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ افغانستان کو آگے کی طرف بڑھانے اوریہاں دیرپا قیام امن اوراستحکام کیلئے روس اورامریکا کو مل کر کام کرنا ہوگا۔انہوں نے کہاکہ نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو افغانستان کے حوالے سے اپنے وعدوں پر عمل درآمد کرنا چاہئیے۔ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ افغانستان میں قیام امن اورترقی کیلئے انہوں نے اپنا کردار ادا کرنے کی ممکن کوششیں کی تھیں۔