باچا خان اور عبدالوالی خان جیسی شخصیات نے محکوم ومظلوم اقوام کو متحد ومنظم کرنے کیلئے جو قربانیاں دیں تاریخ میں مثال نہیں ملتی

عوامی نیشنل پارٹی بلوچستان کے صدر سردار اصغر خان اچکز ئی کا باچا خان کی29 ویں اور خان عبدالوالی خان کی11 ویں برسی کی مناسبت سے منعقدہ تعزیتی رنفرنس سے خطاب

منگل 24 جنوری 2017 22:25

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جنوری2017ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر سردار اصغر خان اچکز ئی نے کہا ہے کہ فخر افغان باچا خان اور خان عبدالوالی خان جیسی عظیم شخصیات نے محکوم ومظلوم اقوام کو متحد ومنظم کرنے کیلئے جو قربانیاں دیں اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی آج عوام کے حقوق کی بات نہیں بلکہ اقتدا ر کرسی کی سیاست کی جارہی ہیں بلوچستان کو سازش کے تھٹ پسماندہ دکھا گیا تیل گیس سمیت قدرتی وسائل سے مالا مال صوبے کی عوام بے روزگاری دہشت گردی سمیت تعصب شکار ہے موجودہ حکمران عوامی مسائل مشکلات کو حل کرنے میں ناکامی کا شکار ہیں اے این پی کے کارکناں اپنے قائدین کے سنہری اصولوں پر عمل کریں ان خیالات کا اظہار انہوں اے این پی سبی کے زیر اہتمام فخر افغان باچا خان کی29 ویں اور خان عبدالوالی خان کی11 ویں برسی کی مناسبت سے جرگہ ہال سبی میں تعزیتی رنفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع اے این پی کے بلوچستان اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر انجینئر زمرک خان اچکزئی ، صوبائی جنرل سیکرٹری نظام الدین کاکٹر سینئر نائب صدرنوابزادہ عمر فاروق خان کانسی۔

(جاری ہے)

صوبائی پریس سیکرٹری محبت کاکا ،مرکزی جوائنٹ سیکرٹری جمالدین خان ، صوبائی کونسل ممبر نیک محمد، عبدالرزاق مشل ، مرکزی کمیٹی کے ممبر جاوید کاکڑ،سردار رشید خان ناصر ،صوبائی کمیٹی کے ممبر سعید اللہ خجک ، ضلعی صدر مجتبیٰ خجک، جنرل سیکریٹر ی بختیار خان ترین، صدر اول اللہ داد مرغزانی، صدر دوئم امیر حمزہ، جوائنٹ سیکریٹری عنایت اللہ خجک ،اسپورٹس سیکریٹری شاہنواز خجک، آفس سیکریٹری قاسم خان کے علاوہ سینکڑوں کارکنوں کی تعداد موجود تھے ، تعزیتی ریفرنس سے سردار اصغر خان اچکزئی ،نوابزادہ عمر فاروق کاسی،نظام الدین کاکڑ ،سعید خان خجک ،مجتبیٰ خان خجک، و دیگر نے کہا کہ فخر افغان باچا خان خان عبدالولی خان نے ملک کی مظلوم عوام کی آواز بن کر ہمیشہ بلا رنگ و نسل جدوجہد کو اپنا یا قائدین نے جان کی پرواہ کیے بغیر حق و سچ کی آواز بلند کی آج بلوچستان سمیت ملک کی سیاست کرسی ٹھیکیداری کمیشن پر مبنی ہے عوامی مسائل کے حل کیلئے کوئی توجہ نہیں دیتا انتخابات کے دنوں میں عوام کو سبز باغ دکھا کر ووٹ لیے جاتے ہیں جبکہ اے این پی نے ہمیشہ حق و سچ کی آواز بن کر عملی اقدامات کیے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں سازشی عناصروں نے سانحہ سول ہسپتال سانھہ پی ٹی سی میں پشتون بلوچ نوجوانوں کا قتل عام کیا گیا ڈھنڈورا پیٹنے والے آج ان بیگناہ شہیدوں کو بھول چکے ہیں چاکر اعظم یونیورسٹی ہو یا سول ہسپتال سبی لوگوں کو بدحالی کی جانب گامزن کرنے کی سازشیں جاری ہیں سبی میں پیٹ درد اپینڈکس کے علاج کیلئے بھی کوئٹہ جانا پڑتا ہے اس دوران کئی قیمتی جانوں کا ضیاع بھی ہوا مقررین نے کہا کہ سبی مسائلستان بن چکا ہے بیروزگاری دہشت گردی لوٹ مار کو روکنے کی بجائے ترقیاتی منصوبوں کو لہڑی و دیگر علاقوں میں منتقل کردیا جاتا ہے اب عوام کو سوچنا ہوگا کہ اب ومفاد پرست عناصر کا چنائو کرتے ہیں یا محب وطن لوگوں کو اسمبلی میں بھیج کر اپنے مسائل کا ازالہ کریں گے مقررین نے کہا کہ اے این پی نے ہمیشہ تعصب سے بالا تر ہوکر عوام کے حقوق کی بات کی ہمارے نزدیک بلوچستان میں بسنے والا ہر شخص قابل احترام ہے اے این پی میں لوگوں کی شمولیت ظاہر کرتی ہے کہ پارٹی کے پالیسیاں عوام دوست ہیں ہم محب وطن پاکستانی ہیں اور ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں عوام کے حقوق و ڈاکہ زنی کی اجازت نہ ہمارے قائدین نے دی ہے اور نہ ہم دیں گے اس موقع پر محمد صدیق ہانبھی، زبیر احمد مرغزانی ،عبدالطیف نے درجنوں ساتھیوں سمیت اے این پی کی عوام دوست پالیسیوں کو اپناتے ہوئے شمولیت کا اعلان کیا قبل ازیں تعزیت ریفرنس کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کی سعادت عادل شاہ نے حاصل کی جبکہ اسٹیج سیکریٹری کے فرائض آصف خان نے سرانجام دیے تعزیتی ریفرنس کی مناسبت سے باچا خان اور خان عبدالولی خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے شہداء کیلئے ایصال ثواب و فاتحہ خوانی کی گئی اور پارٹی ترانہ بھی سنایا گیا پولیس کی جانب سے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے جرگہ ہال میں واک تھرو گیٹ بھی لگائے گئے تھے