اکرم خان درانی نے کی باران ڈیم بنوں کی تعمیر اور کرم گڑھی پاور ہائوس کی اپ گریڈیشن کے کام کو تیز کرنے کی ہدایت

منگل 24 جنوری 2017 23:12

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2017ء) ہائوسنگ اینڈ ورکس کے وفاقی وزیر اکرم خان درانی نے باران ڈیم بنوں کی تعمیر اور کرم گڑھی پاور ہائوس کی اپ گریڈیشن کے کام کو تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزارت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر نے یہ ہدایت پانی و بجلی کے سیکرٹری محمد یونس ڈھاگا سے ایک ملاقات میں دی۔ اس موقع پر متعلقہ محکموں کے نمائندے بھی شریک تھے۔

اکرم خان درانی نے کہا کہ دونوں منصوبے وزیراعظم محمد نواز شریف کی ہدایت پر شروع کئے گئے ہیں جو علاقہ کے لوگوں کی ضرورت تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ان منصوبوں کی جلد از جلد تکمیل ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان منصوبوں کی تکمیل سے مقامی افراد کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے میں بھی مدد ملے گی جس سے مقامی افراد کی فلاح و بہبود اور ترقی میں مدد ملے گی جو دہشت گردی سے بری طرح متاثر ہیں۔ اجلاس کے دوران سیکرٹری پانی و بجلی محمد یونس ڈھاگا نے منصوبوں پر جاری کام کی تفصیلات سے وفاقی وزیر کو آگاہ کیا اور یقین دلایا کہ انتہائی اہم منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے اور ان کی جلد از جلد تکمیل کو یقینی بنایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :