میچ کے دوران جنید جمشید کی تصویر والی شرٹ زیب تن کرنے پر آئی سی سی کی جنوبی افریقی لیگ اسپنر عمران طاہر کو تنبیہہ

muhammad ali محمد علی بدھ 25 جنوری 2017 20:19

میچ کے دوران جنید جمشید کی تصویر والی شرٹ زیب تن کرنے پر آئی سی سی کی ..

دبئی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25جنوری2017ء) میچ کے دوران جنید جمشید کی تصویر والی شرٹ زیب تن کرنے پر آئی سی سی کی جنوبی افریقی لیگ اسپنر عمران طاہر کو تنبیہہ کی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ اتوار سری لنکا اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلے جانے والی ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران لیگ اسپنر عمران طاہر نے وکٹ حاصل کرنے کے بعد خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اپنی شرٹ دکھائی تھی جس میں مرحوم جنید جمشید کی تصویر بنی ہوئی تھی۔

اس حوالے سے اب آئی سی سی کی جانب سے ردعمل دیتے ہوئے عمران طاہر کو تنبیہہ کی گئی ہے۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ عمران طاہر نے اپنی ٹیم اور آئی سی سی کی اجازت کے بغیرسری لنکا کے خلاف میچ میں تصویر دکھا کرآئی سی سی کے قوانین برائے لباس کی خلاف ورزی کی ہے۔ قواعد کے مطابق میچ کے دوران کھلاڑیوں اور ٹیم آفیشلز کو ایسا لباس پہننے کی اجازت نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :