مرحوم جنیدجمشید کی تصویر والی ٹی شرٹ پہننے پر آئی سی سی کی عمران طاہر کی سرزنش

بدھ 25 جنوری 2017 22:53

مرحوم جنیدجمشید کی تصویر والی ٹی شرٹ پہننے پر آئی سی سی کی عمران طاہر ..
دبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جنوری2017ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے مرحوم پاکستانی نعت خواں اور مذہبی شخصیت جنید جمشید کی تصویر والی ٹی شرٹ پہننے پر پاکستانی نژاد جنوبی افریقن سپنر عمران طاہر کی سرزنش کی ہے۔

(جاری ہے)

عمران طاہر نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں گونارتنے کو آئوٹ کرنے کے بعد خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اپنی شرٹ اوپر اٹھا کر جنید جمشید کی تصویر والی ٹی شرٹ ظاہر کر کے انہیں منفرد انداز میں خراج عقیدت پیش کیا تھا۔ آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق عمران طاہر کا عمل ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے کیونکہ کوئی بھی کھلاڑی بلااجازت اپنے کھیلنے اور پہننے والے سامان پر ذاتی پیغامات کی نمائش نہیں کر سکتا۔

متعلقہ عنوان :