احمدی نژاد نے سعودی عرب سے معاہدوں پر پانی پھیر دیا،ایرانی مشیر

سابق صدررفسنجانی شیعہ اور سنیوں کے درمیان رابطوں کی بحالی کے لیے کوششیں کرتے رہے،علی رجائی

جمعرات 26 جنوری 2017 12:02

احمدی نژاد نے سعودی عرب سے معاہدوں پر پانی پھیر دیا،ایرانی مشیر
تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2017ء) ایران کے آنجہانی صدر اور مصالحتی کونسل کے سابق چیئرمین علی اکبر ہاشمی رفسنجانی کے مشیر نے کہاہے کہ ہاشمی رفسنجانی نے الزام عاید کیا تھا کہ سابق صدر محمود احمدی نڑاد نے ایران اور سعودی عرب کے درمیان معاہدہ ناکام بناتے ہوئے دونوں ملکوں کے درمیان مفاہمت کی کوششیں ناکام بنائی تھیں۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی سے بات چیت میں غلام علی رجائی نے کہاکہ رفسنجانی نے ان سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’میں سعودی عرب کے دورے سے بہت سی امیدیں لے کر واپس آیا مگر محمود احمدی نڑاد نے تمام معاہدوں اور کوششوں پر پانی پھیر دیا۔ایک سوال کے جواب میں غلام علی رجائی نے کہا کہ سابق ایرانی صدر علی اکبر ہاشمی رفسنجانی اس حقیقت کو تسلیم کرتے تھے کہ اہل تشیع ملک کے پیروکار اہل سنت کی مقابلے میں پوری دنیا میں تعداد میں کم ہیں۔ وہ دنیا بھر میں شیعہ اقلیت کو تسلیم کرنے کے ساتھ ساتھ اہل تشیع اور اہل سنت کے درمیان مشترکات پر اتفاق رائے کی تلاش میں رہے۔ وہ شیعہ اور سنیوں کے درمیان رابطوں کی بحالی کے لیے کوششیں کرتے رہے۔