سردیوں میں بچوں کی صحت کازیادہ خیال رکھنے کی ضرورت ہوتی ہے،ماہرین

جمعرات 26 جنوری 2017 13:34

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جنوری2017ء) ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ سردیوں میں بچوں کی صحت کازیادہ خیال رکھنے کی ضرورت ہے ۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ماہرین نے کہاکہ سردیوں میں بچے زکام اور دیگر بیماریوں کا شکار ہو جاتے ہیں جس کی وجہ سے ان کی صحت کا زیادہ خیال رکھنے کی ضرورت ہوتی ہے ۔

(جاری ہے)

ماہر امراض سینہنڈاکٹر نثار رائو نے کہا ہے کہ سردی کے موسم میں بچے موسمی بیماریوں کا شکار ہو جاتے ہیں اس لئے ان کو ان بیماریوں سے بچانے کے لئے خصوصی احتیاطیتدابیر کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماں کا دودھ بچے کے نظام انہضام کو بہتر کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی قوت مدافعت کو بڑھاتا اور انہیں مختلف بیماریوں سے بچاتا ہے ۔چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹرمنیبہ نے کہاہے کہ ہم والدین کو بچوں کو حد سے زیادہ زیادہ گرم کپٹرے پہنانے کا مشورہ نہیں دیتے ،بچوں کو صرف سویٹر اور گرم کپڑے پہنائیں کیونکہ زیادہ گرم کپڑے بھی بچوںکی صحت کے لئے ٹھیک نہیں ہوتے ۔

متعلقہ عنوان :