خیبر ایجنسی ، خاصہ دار فورس کی کارروائی ،2ملزمان گرفتار ، سونا برآمد

جمعرات 26 جنوری 2017 19:34

خیبر ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2017ء) وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقے خیبر ایجنسی میں خاصہ دار فورس نے کارروائی کے دوران2ملزمان کو گرفتار کرکے سونا برآمد کر لیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق خاصہ دار فورس کی جانب سے یہ کارروائی جمعرات کے روز پاکستان اور افغانستان کو آپس میں ملانے والی بین الاقوامی سرحد ’’طورخم بارڈر‘‘ کے قریب عمل میں لائی گئی۔

میڈیا رپورٹس میں خاصہ دار فورس کے حوالے سے بتایا گیا کہ پاک افغان ’’طورخم بارڈر‘‘ پر کارروائی کے دوران افغانستان سے پاکستان آنے والے ایک ٹرک کی چیکنگ کی گئی جس سی14کلو سونا برآمد کیا گیا۔ خاصہ دار فورس نے 2ملزمان کو گرفتار کر کے ٹرک اور سونے کو اپنی تحویل میں لے لیا جبکہ ملزمان سے تفتیش کا عمل شروع کر دیا گیا۔۔۔( علی)

متعلقہ عنوان :