وٹس ایپ نے اسکرین شاٹ لینے پر دوسروں کو نوٹیفیکشن بھیجنے کا فیچر متعارف کروانے کی خبروں کی تردید کر دی

muhammad ali محمد علی جمعرات 26 جنوری 2017 19:49

وٹس ایپ نے اسکرین شاٹ لینے پر دوسروں کو نوٹیفیکشن بھیجنے کا فیچر متعارف ..

لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26جنوری2017ء) وٹس ایپ نے اسکرین شاٹ لینے پر دوسروں کو نوٹیفیکشن بھیجنے کا فیچر متعارف کروانے کی خبروں کی تردید کر دی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ کچھ روز سے انٹرنیٹ پر خبریں گردش کر رہی تھیں کہ اٹس ایپ کا اگر کوئی بھی صارف کسی بھی چیٹ کا اگر اسکرین شاٹ لیتا ہے تو اس بات چیت کا حصہ دوسرا شخص اس سے متعلق فورہ مطلع کر دیا جائے گا۔

وٹس ایپ کی جانب سے اس شخص کو فوری نوٹیفیکشن بھیجا دیا جائے گا کہ جس شخص سے وہ بات چیت کر رہا ہے اس نے ہونے والی گفتگو کا اسکرین شاٹ لیا ہے۔ تاہم اس حوالے سے اب وٹس ایپ حکام کی جانب سے وضاحت دی گئی ہے۔ وٹس ایپ حکام کا کہنا ہے کہ ایسی تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔ وٹس ایپ ایسا کوئی فیچر متعارف کروانے کا ارادہ نہیں رکھتی۔

متعلقہ عنوان :