قندیل بلوچ قتل کیس میں اہم پیش رفت ، مقتولہ کے والد عظیم ماہڑہ بلوچ کیخلاف دفعہ 213 کے تحت مقدمہ درج

جمعرات 26 جنوری 2017 23:13

قندیل بلوچ قتل کیس میں اہم پیش رفت ، مقتولہ کے والد عظیم ماہڑہ بلوچ ..
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جنوری2017ء) ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔پولیس نے ماڈل کے والد عظیم ماہڑہ بلوچ کے خلاف دفعہ 213کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ملتان کے تھانہ چہلیک میں مقتولہ ماڈل قندیل بلوچ کے والد عظیم ماہڑہ بلوچ کے خلاف دفعہ 213 کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق قندیل بلوچ کے قتل کی ایف آئی آر کے مدعی اور قندیل کے والد عظیم ماہڑا بلوچ نے پہلے اپنے دو بیٹوں وسیم اور اسلم شاہین کو نامزد کیا تھا تاہم عدالت میں اپنے بیٹے اسلم کے خلاف گواہی دینے سے منحرف ہو گیا جس پر عدالت کے حکم پر عظیم ماہڑہ بلوچ کے خلاف مقدمہ درج کیا گیاہے۔

ماڈل واداکارہ قندیل بلوچ کو چند ماہ قبل ان کے بھائی نے غیرت کے نام پر ملتان میں قتل کردیا تھا۔

متعلقہ عنوان :