فروری کو کشمیر کے ساتھ ساتھ فلسطین ،ْ برما اور شام کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ بھی اظہار یکجہتی کیا جائے گا، جماعت اسلامی راولپنڈی

جمعہ 27 جنوری 2017 17:04

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جنوری2017ء) جماعت اسلامی سٹی ڈسٹرکٹ راولپنڈی کے نائب امیر ڈاکٹر کاشف شیخ نے کہا ہے کہ 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیرکے موقع پرفلسطین ،ْ برما اور شام کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ بھی اظہار یکجہتی کیا جائے گا۔ 11 بجے لیاقت باغ چوک مری روڈسے کمیٹی چوک تک اُمت رسول ﷺ ریلی نکالی جا ئے گی ۔ جس میںمرد و خواتین اور بچوںکے ساتھ طلبہ و طالبات بھی شرکت کریں گے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ضلعی دفتر میں امت رسول ﷺ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر چیف اکیڈمک ٓفیسر آفاق پاکستان شاہد وارثی ،ْجنرل سیکرٹری جماعت اسلامی سٹی ڈسٹرکٹ راولپنڈی ضیا اللہ چوہان ،ْڈپٹی سیکرٹری اور تعلیمی کمیٹی کے کو آرڈینیٹر عثمان آکاش ،ْرفاہ یونیورسٹی کے رجسٹرارانجینئر رفعت اللہ خان ،ْحرا سکولز کے پروفیسر محمود الحسن اور دیگرمقررین نے بھی اظہار خیال کیا-