چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار نے گلشن اقبال ریلوے کو آپریٹو سوسائٹی کی 4 ایکٹر زمین کی لیز منسوخی کیخلاف دائر درخواست کی سماعت ملتوی کردی ‘آئندہ سماعت اسلام آباد میں ہو گی

جمعہ 27 جنوری 2017 22:34

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 جنوری2017ء) سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس جناب جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں قائم 2 رکنی بینچ نے گلشن اقبال ریلوے کو آپریٹو سوسائٹی کی 4 ایکٹر ذمین کی لیز منسوخی کے خلاف دائر درخواست کی سماعت ملتوی کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ آئندہ سماعت اسلام آباد میں کی جائے گی،جمعہ کو درخواست کی سماعت کے موقع پر ریلوے سوسائٹی کے وکیل فیصل صدیقی نے عدالت کو بتایا کہ حکومت سندھ نے ریلوے سوسائٹی کو لیز شدہ 63 ایکڑ ذمین میں سے 4 ایکٹر منسوخ کر کے یہ زمین کسی اور کو الاٹ کردی ہے ،سماعت کے موقع پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ سماعت پر سنئیر ممبر بورڈ آف ریونیو الاٹ منٹ کی تفصیلات کے ہمراہ پیش ہوں ،سماعت کے موقع پر جسٹس امیر ہانی مسلم نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جس کو جہاں موقع ملتا ہے مقام تعمیر کرلیتا ہے ،گلشن اقبال میں ٹریک کے دونوں اطراف ہزاروں کی تعداد میں پکے مکانات بن چکے ہیں آخر اس کا ذمہ دار کون ہے،سمجھ میں نہیں آرہا کہ اس مقدمے میں حقائق جاننے کے لئے کس ادارے کو ذمہ داری سونپی جائے،ہر کوئی ملبہ ایک دوسرے پر ڈالتا ہے۔