سندھ ہائیکورٹ نے کرنسی اسمگلنگ کیس اور قتل کے مقدمے میں ملوث ماڈل گرل ملزمہ ایان علی کا نام ایگزیکٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کیخلاف دائر درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی

جمعہ 27 جنوری 2017 22:34

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 جنوری2017ء) عدالت عالیہ سندھ نے کرنسی اسمگلنگ کیس اور قتل کے مقدمے میں ملوث ماڈل گرل ملزمہ ایان علی کا نام ایگزیکٹ کنٹرول لسٹ ای سی ایل سے نکالنے کے خلاف دائر درخواست سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے مدعا عالہان کو نوٹسز جاری کردئیے ہیں،درخواست گزار مولوی اقبال حیدر نے موقف اختیار کیا ہے کہ قانونی طور پر ای سی ایل سے نام نکالنے کا اختیار ماتحت عدالت کو ہے کہ اس سے قبل سابق صدر (ر) جنرل پرویز مشرف اور امریکہ میں سابق سفیر حسینی حقانی بھی عدالت سے اجازت لیکر بیرون ممالک گئے تھے جو واپس نہیں آئے،اسی طرح ایان علی کے بارے میں بھی یہ خدشہ ہے کہ وہ واپس نہیں آئیں گی،لہذا نام ای سی ایل سے نکالنے کے فیصلے پر نظر ثانی کی جائے۔