جمرود: باڑہ میں کوریج کرنے پر خاصہ دار فورس کے اہلکاروں کا صحافی ساجد علی کوکی خیل پر تشدد

جمعہ 27 جنوری 2017 22:57

جمرود۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جنوری2017ء) جمرود: خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ میں جماعت اسلامی کی ایف سی آر کے خلاف نکالی گئی ریلی کی کوریج کرنے پر خاصہ داروں نے مقامی صحافی ساجد علی کوکی خیل اور امیر زادہ آفریدی پر تشدد کیا ہے۔واقعات کے مطابق بر قمبر خیل میں دونوں صحافی کوریج میں مصروف تھے کہ خاصہ داروں نے نزدیک آکر ساجد علی کوکی خیل سے کیمرہ چھین لیا اور چہرے پر تھپڑ دے مارے۔

(جاری ہے)

خاصہ داروں ساتھی صحافی امیر زادہ پر بھی تشدد کیا اور دونوں کو بد ترین تشدد کا نشانہ بنایا ۔بعد ازاں جماعت کے رہنمائوں کی مداخلت پر خاصہ داروں نے صحافیوں کو کیمرے اور دوسرے الات واپس کردئے۔دریں اثنا خیبر ایجنسی کے صحافتی،سیاسی اور سماجی تنظیموں نے باڑہ میںساجد علی کوکی خیل اور امیر زادہ پر خاصہ داروں کی تشدد کو آزادی اظہارائے اور صحافت پر براہ راست حملہ قرار دیا ہے اور واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس کی فوری انکوائری اور واقعہ میں ملوث خاصہ دار فورس کے اہلکاروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :