ریاست تامل ناڈو میں بھارت سے علیحدگی کے حق میں نعرے لگ گئے
چنئی میں جلی کٹو رسم کے حامی مظاہرین پر پولیس کی جانب سے کیا جانے والا تشدد ملک مخالف نعروں کی وجہ سے تھا، مظاہرین نے اسامہ بن لادن کے پوسٹر اٹھا رکھے تھے اور وہ یوم جمہوریہ کی تقریب میں بدنظمی کرنا چاہتے تھے،وزیر اعلیٰ ریاست تامل ناڈو ک
جمعہ 27 جنوری 2017 23:50
نئی دلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 جنوری2017ء) بھارت میں جہاں کئی ریاستوں میں علیحدگی کی تحریکیں چل رہی ہیں وہیں مودی سرکار کے عوام مخالف فیصلوں کے بعد ریاست تامل ناڈو کے شہری بھی سراپا احتجاج بن گئے اوراس دوران انہوں نے بھارت کے خلاف نعرے بھی لگائے۔بھارتی میڈیا کے مطابق جنوبی ریاست تامل ناڈو کے وزیراعلی نے اسمبلی اجلاس کے دوران اپوزیشن کے توجہ دلا نوٹس پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ حال ہی میں چنئی میں جلی کٹو رسم کے حامی مظاہرین پر پولیس کی جانب سے کیا جانے والا تشدد ملک مخالف نعروں کی وجہ سے تھا جب کہ مظاہرین نے اسامہ بن لادن کے پوسٹر اٹھا رکھے تھے اور وہ یوم جمہوریہ کی تقریب میں بدنظمی کرنا چاہتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ غیرسماجی عناصر اور تنظیمیں جلی کٹو رسم کے حامی مظاہرین کو ریاست اور ملک مخالف سرگرمیوں کے لئے اکسا رہی ہیں تاہم اگر پولیس نے زیادتی کی ہے تو ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہوگی۔(جاری ہے)
وزیراعلی نے پولیس کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ اگر ریاست مخالف نعرے لگیں گے تو اسے دبانے کی کوشش کی جائے گی اور اسی ضمن میں پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا جب کہ مظاہرین کے ررعمل کے نتیجے میں کئی اہلکار زخمی بھی ہوئے۔
واضح رہے کہ جلی کٹو قدیم بھارتی روایت ہے جس میں ایک بھینسے کو لوگوں کے مجمع میں چھوڑا جاتا ہے اور ایک شخص کو بھینسے کے کوہان پر لپک پر اس کے سینگوں پر لگائے گئے جھنڈے کو اتارنا ہوتا ہے جب کہ بھارتی حکومت نے اس روایت پر پابندی عائد کررکھی ہے جس کے خلاف ریاست تامل ناڈو میں شہری سراپا احتجاج ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
نیتن یاہو اور ان کے ساتھیوں کو شرم آنی چاہیے، اسرائیلی قیدی کی ویڈیو جاری
-
یو اے ای میں ریکارڈ بارشیں، گھروں کی مرمت کیلئے ساڑھے 54 کروڑ ڈالر کا اعلان
-
ارجنٹائن کا انٹرپول سے ایرانی وزیر داخلہ کو گرفتار کرنے کا مطالبہ
-
اطالوی شہر وینس کا سیاحت کے حوالے سے اہم فیصلہ
-
اسرائیل نے رفاح پرزمینی حملے کی تیاری کرلی
-
بنگلہ دیش کے کئی علاقوں میں درجہ حرارت 42ڈگری سے متجاویز
-
امریکی جامعات میں جو ہورہا ہے وہ خوفناک ہے، نیتن یاہو
-
یہودیوں کا مذہبی تہوار، سیکڑوں یہودیوں کامسجد اقصی پر دھاوا، فلسطینیوں کو نکال دیا
-
شاہ سلمان بن عبدالعزیزطبی معائنے کیلئے اسپتال میں داخل
-
یونانی شاہی جوڑے کا شادی کے 14سال بعد علیحدگی کا اعلان
-
روس نے خلا میں ہتھیار رکھنے سے متعلق قرارداد ویٹو کردی
-
امریکا، اسقاطِ حمل پرپابندی کے خاتمے کا بل منظور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.