گلوکار علی حیدرکا جنید جمشید شہید کو خراج عقیدت

ہفتہ 28 جنوری 2017 13:01

گلوکار علی حیدرکا جنید جمشید شہید کو خراج عقیدت
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 جنوری2017ء) معروف گلوکارعلی حیدر نے اپنی حالیہ ویڈیو میں جنید جمشید شہید کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے اٴْن کی پڑھی ہوئی نعت ’’میرا دل بدل دے ‘‘پڑھ کر سننے والوں کو آبدیدہ کردیا۔تفصیلات کے مطابق حویلیاں میں پی آئی کے اے ٹی آر طیارے کے اندوہناک حادثے میں شہید ہونے والے اے آر وائی نیوز کے میزبان اور مبلغ جنید جمشید کی یاد میں گلوکارعلی حیدر نے ان کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

(جاری ہے)

فیس بک پر جاری ایک ویڈیو میں علی حیدر نے ان کی مشہور زمانہ نعت’’ میرا دل بدل دے ‘‘پڑھ کر ان چاہنے والوں کے دلوں میں ان کی یاد تازہ کردی، ویڈیو کو فیس بک پر ہزاروں لوگوں نے دیکھا اور پسند کیا۔علی حیدرنے ویڈیو میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنید جمشید کے بارے میں سوچ کر یقین ہی نہیں آتا کہ ایسا ہوگیا، جنید جمشید کو سوچ کر یہ پیسہ عزت شہرت دولت اسٹیٹس سب جھوٹ لگنے لگتا ہے کہ یہ سب بیکار کی چیزیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :