پنجا ب حکومت نے شہر کے ڈھائی سو مقامات پر مفت وائی فائی کی سہولت مہیا کر دی

سہولت کے مثبت استعمال کو یقینی بنانا کے لئے ویڈیوز سٹریمینگ ، ڈائون لوڈنگ پر پابندی ہو گی

ہفتہ 28 جنوری 2017 14:39

پنجا ب حکومت نے شہر کے ڈھائی سو مقامات پر مفت وائی فائی کی سہولت مہیا ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2017ء) پنجا ب حکومت نے صوبائی دارلحکومت کے ڈھائی سو مقامات پر مفت وائی فائی کی سہولت مہیا کر دی ،ویڈیوز سٹریمینگ اور ڈائون لوڈنگ پر پابندی ہو گی ۔ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے لاہور شہر کے ڈھائی سو مقامات پر وائی فائی رائوٹرز لگا دئیے ہیں۔

(جاری ہے)

یونیورسٹیز، میٹرو بس اسٹیشن، ریلوے اسٹیشن اور ہوائی اڈے سمیت شہر کے اہم مقامات پر شہری مفت وائی فائی سروس سے استفادہ کر سکیں گے ۔

پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر عمر سیف کا کہنا ہے کہ جلد اس سروس کو دوسرے شہروں میں بھی فراہم کیا جائے گا ۔ اس سہولت کے مثبت استعمال کو یقینی بنانے کے لیے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے ویڈیوز سٹریمینگ اور ڈائون لوڈنگ پر پابندی لگائی ہے۔

متعلقہ عنوان :