ملاگوری‘پولیٹیکل تحصیل دار کا خاصہ دار فورس کے ہمراہ ماربل فیکٹری پر چھاپہ‘منشیات فروش گرفتار

ہفتہ 28 جنوری 2017 19:22

ملاگوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 جنوری2017ء) ملاگوری کے علاقے شیر برج میں پولیٹیکل تحصیل دار ملاگوری عجم خان آفریدی کا خاصہ دار فورس کے ہمراہ ماربل فیکٹری کے کارخانے پر چھاپہ، ایک منشیات فروش گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق ملاگوری کے علاقے شیر برج میں پولیٹیکل تحصیل دار ملاگوری عجم خان آفریدی کو خفیہ اطلاع ملی ہوئی تھی کہ شیر بر ج میں واقع ایک ماربل فیکٹری میں منشیات فروشی کاروبار ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

جس پر تحصیل دار عجم خان آفریدی نے مقامی ماربل فیکٹری پر چھاپہ مارا۔ چھاپے کے دوران پولیٹیکل انتظامیہ نے 600گرام چرس، 15عددبارودی مواد ، 2عدد ڈیٹونیٹر پیکٹ برآمد کرلئے ۔ جبکہ ایک منشیات فروش محمدعابد ولد شاہ افضل ساکن ذخہ خیل کو گرفتار کرکے جمرود حوالات میں بند کر دیا ہے۔ یاد رہے کہ پولیٹیکل تحصیلدار ملاگوری عجم خان آفریدی نے منشیات فروشوں کا گھیرا تنگ کر دیا ہے جس سے علاقے سے منشیات فروشوں کا خاتمہ ہوگیا ہے۔ اور مقامی عمائدین نے تحصیل دار کی اس کائو ش کو سراہاہے۔

متعلقہ عنوان :