جیکب آباد، احمد میاں سومرو محلہ کے مکینوں کا گندگی اور روڈ تعمیر نہ کرنے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ ،ٹائر نذر آتش

ہفتہ 28 جنوری 2017 20:00

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جنوری2017ء) احمد میاں سومرو محلہ کے مکینوں کا گندگی اور روڈ تعمیر نہ کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ،ٹائر نذر آتش۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے احمد میاں سومرو محلہ کے مکینوں نے گندگی اور روڈ کی تعمیر نہ ہونے کے خلاف ایک احتجاجی جلوس رمیز راجہ ، عباس علی، عبدالقیوم اور دیگر کی قیادت میںنکال کر مارچ کیا اور اور انتظامیہ کے خلاف نعریبازی کی اور ٹائر نذر آتش کئے جس کے باعث روڈ بلاک ہوگیا، اس موقع پر مظاہرین نے کہا کہ بارش کے بعد علاقہ گندگی کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا ہے مگر انتظامیہ غائب ہے انہوں نے کہا کہ گندگی کے باعث علاقہ مکین سخت مشکلات کا شکار ہیں، مظاہرین نے کہا کہ احمد میاں سومرو روڈ کی تعمیر میں بھی تاخیر کی جارہی ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ علاقہ میں صفائی کرائی جائے اور روڈ تعمیر کیا جائے بصورت دیگر سخت احتجاج کیا جائے گا۔

علاوہ ازیں بانو بازار محلہ میں بھی نکاسی آب کا پانی روڈ پر تلاب کی صورت میں جمع ہوگیا ہے جس کے باعث خریداری کے لیے آنے والے شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے دوکانداروں نے احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ صفائی کرائی جائے۔#

متعلقہ عنوان :