ملک میں انشا اللہ دوبارہ مسلم لیگ (ق) کی حکومت آئے گی‘ طارق بشیر چیمہ

ہفتہ 28 جنوری 2017 20:19

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ق)کے سیکرٹری جنرل طارق بشیر چیمہ نے کہا ہے کہ عوام حکمران جماعت سے تنگ آچکے ہیں ،ملک میں انشا اللہ دوبارہ مسلم لیگ (ق) کی حکومت آئے گی ۔

(جاری ہے)

لاہور سے گوجرانوالہ قافلے کے ہمراہ روانہ ہونے سے قبل مسلم لیگ ہائوس میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام پر حکمرانوں کی کرپشن عیاں ہو چکی ہے ،عوامی عدالت کا فیصلہ الیکشن میں نظر آجائے گا۔اس موقع پر چوہدری ظہیر الدین خان نے کہا کہ (ن) لیگ کی حکومت عوام کو کسی بھی شعبے میں ریلیف فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :