سابق کرکٹرز نے سرفراز احمد کو ون ڈے ٹیم کے کپتان کیلئے بہترین چوائس قرار دیدیا

ہمارے کلچر میں تینوں فارمیٹس کے الگ الگ کپتان نہیں چل سکتے،پی سی بی کے پاس تینوں فارمیٹس کی کپتانی کیلئے سرفراز احمد کے علاوہ کوئی آپشن نہیں، سرفراز تینوں فارمیٹ کا بیسٹ کپتان ہے،کپتان لانا بھی ایک آرٹ ہے سابق کپتان وسیم اکرم،رمیز راجہ ،محمد یوسف و دیگر کی نجی ٹی وی سے گفتگو

اتوار 29 جنوری 2017 17:40

سابق کرکٹرز نے سرفراز احمد کو ون ڈے ٹیم کے کپتان کیلئے بہترین چوائس ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 جنوری2017ء) سابق کرکٹرز نے اظہر علی کے بعدسرفراز احمد کو ون ڈے ٹیم کے کپتان کیلئے بہترین چوائس قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے کلچر تینوں فارمیٹس کے الگ الگ کپتان نہیں چل سکتے،پی سی بی کے پاس تینوں فارمیٹس کی کپتانی کیلئے سرفراز احمد کے علاوہ کوئی آپشن نہیں۔ سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ ہمارے کلچر میں دو دو ،تین تین کپتان نہیں چل سکتے، سرفراز احمد کو کپتان ہونا چاہیے،اس کے علاوہ کوئی اور آپشن نہیں ہے۔

سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ کپتان تبدیل ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ ٹیم فورا ہی تبدیل ہوجائے گی، انہوں نے مزید کہا کہ ڈے ٹورنامنٹ ہوتاہے اورموسم کاپتا نہیں ہوتا کرادیتے ہیں ،اس کے لیے کیلنڈر بنانا ہوگا ۔

(جاری ہے)

رمیز راجہ کا ون ڈے ٹیم کے کپتان کے حوالے سے کہنا تھا کہ سرفراز احمد ایک بہترین چوائس ہے ۔سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سرفراز تینوں فارمیٹ کا بیسٹ کپتان ہے۔

انہوں نے کہا کہ کپتان لانا بھی ایک آرٹ ہے مگر یہ کون کرے گا۔محمد یوسف نے بھی ون ڈے ٹیم کے کپتان کے طور پر سرفراز احمد کا نام لیا اور کہا کہ کپتانی کے لیے ایک ہی نام ہے اور وہ سرفراز ہے۔سابق کرکٹرسکندر بخت کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا آئین ہی غلط ہے ، شہریارخان کے پاس کپتان ڈھونڈنے کاحق ہی نہیں ہے۔سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید کا کرکٹ کا مقدمہ میں کہنا تھا کہ کپتان کے پاس وژن ہونا چاہیے۔