آپس کی نا چاقیاں اور عداوتیں ترقی وخوشحالی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں، نیشنل پارٹی

اختلافات حل نہ کرائے تو بڑی تباہی روکنا ممکن نہیں ہوگا،اصغر خان اچکزئی

اتوار 29 جنوری 2017 19:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جنوری2017ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی نے کہا ہے کہ آپس کی نا چاقیاں اور عداوتیں ترقی وخوشحالی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں چھوتے اختلافات حل نہ کرائے تو بڑی تباہی روکھنا ممکن ہیں ہوگا۔ اس کار خیر میں معتبرین ، علماء حق ، سیاسی رہنماوںنے بڑھ چڑھ کر بغیر کسی لالچ اور طرف داری کا صدمہ لینا ہوگا۔

پشتون روایات و اقدار میں بہت اچھے اور مثبت پہلو موجود ہے ان کو اجاگر کرنا اور نئے نسل کو ایسے باخبر رکھنے کیلئے جرگے اور مرکے کرنے ہوں گے ۔ ان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی، حاجی محمد اعظم نے چمن میں قتل کے تصفیہ کے موقع پر جرگہ منوانے کے موقع پر خطاب کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

جرگہ حاجی محمد اعظم کے رہائش گاہ منعقد ہوئی اس موقع پر سابق صوبائی وزیر نصیر احمد باچاخان ، حاجی ہدایت اللہ کاکڑ ، مولوی محمد رمضان ، جمالدین رشتیا، حاجی محمد عمران ، جاوید کاکڑ، حاجی عطا محمد سکندر آکا، مولوی دیوبندی ، حاجی بہاو ل آکا ، مولوی عبدالمالک ، حاجی محمد علی پہلوان ، حاجی معصوم خان ، حاجی محمد اعظم ، حاجی عبدالرشید، رسالدار بشیر خان کاکڑ، صحت خان اچکزئی، ہاشم خان اچکزئی سمیت علماء اکرام قبائیلی عمائدین انتظامی آفیسران ، صحافی برادری اور عوام النساس سینکڑوں کی تعداد میں موجود تھے اصغر خان اچکزئی نے کہاکہ ہم انتہائی نا مساعد حالات میں زندگی گزار رہے ہیں۔

ہم چار سو قوم دشمنوں کے نرغے میں ہے ، طویل نسل کشی وطن تباہی و بربادی سے ہمیں ناقابل تلافی نقصان اٹھانا پڑیں۔ دہشتگردی کے اس لہر میں وطن محافظ حقیقی وارثین نواب، ، سردار، خان ملک علماء حق کو راستے سے ہٹایا گیا۔ جس کے یقینا ہم پر منفی اثرات مرتب ہوگئے معاشرے میں برداشت ،تحمل رواداری ، ناپید ہوئی جارہی ہے۔ ا س صورتحال میں ہمیں تمام تر سیاسی ضرورتوں اور مفادات سے بالا طاق سوچنا ہوگا اور اس کا ر خیر اور ضلع میں بگیر کسی لالچ اور امتیاز کے فریقین کے درمیان حق و صداقت پر مبنی کردار ادا کرنا ہوگا۔ تاکہ معارے میں جاری خونریزی اور نفرتوں کو کم کیاجا سکے ۔ آخر میں حاجی مولوی آغا نے دعا خیر کرائی ۔

متعلقہ عنوان :