حکمران چوری اور سینہ زوری کے اصول پر عمل پیرا ہیںکرپشن ختم کئے بغیر نیا پاکستان نہیں بن سکتا، چوہدری محمد اصغر

اتوار 29 جنوری 2017 20:40

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 جنوری2017ء) پاکستان تحریک انصاف راول ٹائون کے صدر چوہدری محمد اصغر نے گزشتہ روز تحریک انصاف راولپنڈی راول ٹائون کے دفتر آشیانہ سنٹر میں پارٹی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکمران چوری اور سینہ زوری کے اصول پر عمل پیرا ہیں۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں ن لیگی ارکان کی غنڈہ گردی قابل مذمت ہے۔

درباری جتنی مرضی صفائیاں پیش کریں ، نواز شریف کو عوام کے سامنے جواب دینا ہو گا۔ ملک سے کرپشن ختم کئے بغیر نیا پاکستان نہیں بن سکتا۔

(جاری ہے)

حکومت چند روز کی مہمان ہے ، پوری قوم مل کر نیا پاکستان بنائے گی۔چوہدری محمد اصغر نے کہا کہ قوم نے عمران خان کی حق اور سچ بات پر لبیک کہتے ہوئے نواز شریف سے حساب مانگا ہے۔ وزراء دن رات ایک کر کے نواز شریف کی چوری اور کرپشن بچانے میں مصروف ہیں۔ پانامہ لیکس سے نواز شریف کی چوری اور جھوٹ پکڑا گیا ہے مگر درباری اپنی نوکریاں پکی کرنے کے چکر میں آخرت بھول چکے ہیں۔ سپریم کورٹ کے فیصلے سے پاکستان کا مستقبل سنور جائے گا۔ قوم نئے الیکشن کی تیاریاں شروع کر دے ، عمران خان کی قیادت میں نیا پاکستان بن کر رہے گا۔

متعلقہ عنوان :