شر یف فیملی کے پاس صرف کر پشن کے ریکارڈز کے ثبوت ہیں ‘سینیٹر ڈاکٹر بابر اعوان

امید ہے سپر یم کورٹ کا موجودہ بینچ ہی پانامہ کیس کا فیصلہ کر دے گا ‘ملک میں غیر پار لیمانی زبان کے استعمال کی بنیاد شہبازشر یف نے پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں رکھی ‘گفتگو

اتوار 29 جنوری 2017 22:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 جنوری2017ء) پیپلزپارٹی کے سینیٹر ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ شر یف فیملی کے پاس صرف کر پشن کے ریکارڈز کے ثبوت ہیں ‘کمیشن بنانے کی ضرورت نہیں امید ہے سپر یم کورٹ کا موجودہ بینچ ہی پانامہ کیس کا فیصلہ کر دے گا ‘ملک میں غیر پار لیمانی زبان کے استعمال کی بنیاد شہبازشر یف نے پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں رکھی ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹر ویو میں ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ شہباز شر یف پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں صدر آصف زرداری کے متعلق جو زبان استعمال کرتے رہے ہیں وہ ہی اس ملک میں غیر اخلاقی اور غیر پار لیمانی زبان کے استعمال کا آغاز ہے اگر عمران خان سمیت کوئی حکمرانوں سے کر پشن کا حساب مانگتا ہے تو (ن) لیگ انکو جواب دینے کی بجائے گالیاں دیتی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں بابر اعوان نے کہا کہ پانامہ کیس میں ایک نہیں شر یف برادارن کے خلاف سینکڑوں ثبوت آچکے ہیں اس لیے وہ خود کسی صورت احتساب سے بچا نہیں سکتے اور قوم چاہتی ہے کہ پانامہ کیس کا ایسا فیصلہ آئے جس میں حکمرانوں کو ’’آڈیالہ ’’ جانا پڑ ے اور لوٹی دولت پاکستان واپس لائی جائے ۔