ٹرمپ پاکستان میں دہشتگردی کے ٹھکانوں کو ختم کرنے کی مہم کے اپنے وعدے کا احترام کریں،حامد کرزئی کی ہرزہ سرائی

پیر 30 جنوری 2017 19:20

ٹرمپ پاکستان میں دہشتگردی کے ٹھکانوں کو ختم کرنے کی مہم کے  اپنے وعدے ..
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 جنوری2017ء) بھارت نوازسابق افغان صدر حامد کرزئی نے پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر زور دیا ہے کہ وہ پاکستان میں دہشتگردی کے کیمپوں کو ختم کرنے کی اپنی مہم کے وعدے کا احترام کریں ۔

(جاری ہے)

ایک بھارتی اخبار کو انٹرویو میںسابق افغان صدر حامد کرزئی نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں ہندو دہشتگردوں کو تربیت دی جاتی ہے جہاں امریکیوں کو جانا چاہیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کواس جگہ جانا چاہیے ،میرا مطلب جنگ نہیں بلکہ میرا مطلب ہے سیاسی عمل سے پاکستان کے خلاف کاروائی ہونی چاہیے ۔

حامد کرزئی نے 2012میں براک اوباما کی طرف سے وصول ہونے والے خط کی تصدیق کی جب سکبدوش ہونے والے امریکی رہنما نے پاکستان میں دہشتگردوں کے محفوظ ٹھکانوں خاص طور پر حقانی نیٹ ورک اور لشکر طیبہ کے خاتمے کا وعدہ کیا تھا۔ حامد کرزئی نے کہاکہ اوباما نے مجھ سے اس طرح کے بہت سے وعدے کیے تھے او ر میری ان سے مایوسی کی وجہ ہمارے تعلقات میں مشکلات تھی ۔