Live Updates

قوم اور پوری دنیا کرپشن کے خلاف بیدار ہو چکی ہے، نواز شریف کی تلاشی 126روزہ دھرنے اور کارکنوں کی محنت کا ثمر ہے، عمران خان

نواز شریف کی کرپشن کے خلاف آخری سانس تک لڑوں گا، بابر اعوان سے ملاقات میں گفتگو

پیر 30 جنوری 2017 20:26

قوم اور پوری دنیا کرپشن کے خلاف بیدار ہو چکی ہے، نواز شریف کی تلاشی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 جنوری2017ء) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم اور پوری دنیا کرپشن کے خلاف بیدار ہو چکی ہے، نواز شریف کی تلاشی 126روزہ دھرنے اور کارکنوں کی محنت کا ثمر ہے، نواز شریف کی کرپشن کے خلاف آخری سانس تک لڑوں گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ بات پیر کے روز ممتاز قانون دان بابر اعوان سے ملاقات کے دوران کہی ،ملاقات میں پانامہ کیس کے حتمی مرحلے کا جائزہ،قانونی پیشرفت پر مشاورت، اسحاق ڈار کے اعترافی بیان کے قانونی پہلوؤں اور وزیراعظم اور انکے بچوں کے موقف میں تبدیلی کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا،اس موقع پر چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ پاکستان سے لوٹی ہوئی دولت ضرور واپس آئے گی، نواز شریف کی کرپشن کے خلاف اپنی آخری سانس تک لڑوں گا، انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کی تلاشی 126روزہ دھرنے اور کارکنوں کی محنت کا ثمر ہے، پاکستانی قوم اور پوری دنیا اب کرپشن کے خلاف بیدار ہو چکی ہے۔

وقار)
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات