تعمیر و ترقی و خوشحالی کا سفر تیزی سے رواں دواں ہی, تعلیم و صحت سمیت تمام شعبوں میں دستیاب وسائل بروئے کار لا کر عوام کا معیار زندگی بلند کر ینگی, عاصم کرد گیلو

پیر 30 جنوری 2017 22:28

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 جنوری2017ء) مسلم لیگ ن کے سابقہ وزیر و رکن صوبائی اسمبلی میر حاجی عاصم کرد گیلو نے کہا کہ ضلع کچھی بولان کی تعمیر و ترقی و خوشحالی کا سفر تیزی سے رواں دواں کر نے کیساتھ ساتھ تعلیم و صحت سمیت تمام شعبوں میں دستیاب وسائل بروئے کار لا کر عوام کا معیار زندگی بلند کر ینگے عوامی فلاح وبہبود علاقائی ترقی کے منصوبوں میں شفافیت اور دیانتداری کا نمونہ پیش کر ینگے کچھی حاجی شہر سے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز یہی عوام کی تقدیر بدلنے میں سنگ میل ثابت ہوگا قوم جانتی ہے کہ قومی سیاست میں کونسا لیڈر پاکستان کی خوشحالی اور ترقی کے لیے کوشاں ہے اور ترقی کی راہ میں کون روڑے اٹکا رہا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے یہی وجہ ہے کہ وزیر اعظم پاکستان اور وزیر اعلی بلوچستان کی ریکارڈ صوبائی عوامی خدمت کی بدولت بلوچستان کا مورال تیزی سے بلند ہوا ہے اور کوئی بھی سیاسی محاز عوام کے دلوں سے محبوب قائد رہنمائوں کی محبت ختم نہیں کرسکتا ہے حکومت عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے کے لیے ہر ممکن کوشاں ہے جبکہ پی ٹی آئی جتنا مرضی پراپیگنڈہ کرلیں وہ عوام کے دلوں سے مسلم لیگ ن کی محبت نہیں نکال سکتی انہوں نے کہا سی پیک منصوبہ پاکستان کے روشن مستقبل کا ضامن ہے یہ ایک انفر اسٹر یکچر منصوبہ ہے جس کے ذریعے ملک میں پاور پلا نٹس روڈ نیٹ ورکس اور روزگار کے وسیع مواقعوں میں اضافہ ہوگا جس کے لئے تمام صلاحیتیں بروئے کا ر لائی جا رہی ہیں انہوں نے کہا جھوٹے وعدے اور خالی نعروں کی سیاست کرنیوالے آج بے نقاب ہو گئے ہیں کچھی کی عوام جلد مثبت تبدیلوں کے ساتھ پسماندگی کے خاتمے کو نوید سنیں گے عوام کی توقعات سے بڑھ کر خدمت کر رہے ہیں 2018کے الیکشن میں ایک بار پھر کچھی کی عوام ہمارے سیاسی اور تعمیرو ترقی کی خدمت کو دیکھا کر اپنے ووٹ کا استعمال کر ینگے عوام مخلص اور بے لوث خدمت کر نے والوں کاساتھ دینے کارکردگی کی بنیاد پر الیکشن میں حصہ لیں گے ہماری خدمات پورے بلوچستان کی عوام کے لیے منہ بولتا ثبوت ہے ۔

متعلقہ عنوان :