جمیعت علماء اسلام کشمیر کے مظلوم عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے 5 فروری کو احتجاجی مظاہرہ کرے گی

پیر 30 جنوری 2017 23:29

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جنوری2017ء) جمیعت علماء اسلام کشمیر کے مظلوم عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے 5 فروری کو لاہورپریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرے گی، جمیعت علما ء اسلام ضلع لاہور کی مجلس عاملہ اور تحصیل ذمہ داران کا اجلاس دارالعلوم عثمانیہ رسول پارک اچھرہ میں قائم مقام امیر حافظ ریاض درانی کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس میں تنظیمی امور اور صدسالہ عالمی اجتماع کی تیاری کے امور زیر غور آئے،ضلعی ترجمان حافظ غضنفرعزیز نے بتایا کہ جمیعت علماء اسلام کشمیر کے مظلوم عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے 5 فروری بروز اتوار پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرے گی، 12 فروری کو جے یو آئی کے مرحوم راہنما قاری نذیر احمد کی یاد میں تعزیتی کانفرنس منعقد ہوگی جس میں تمام دینی ومذہبی جماعتوں کے راہنما خطاب کریں گے، تنظیموں کو ہدایت کی گئی کہ وہ جلد صدسالہ عالمی اجتماع کی تیاری کے معاملات کو پاپہ تکمیل تک پہنچائیں اور کارکنوں کو تیار کر یں اور ان کی فہرستیں مکمل کریں۔

(جاری ہے)

اجلاس میں وفاق المدارس کے سربراہ مولانا سلیم اللہ خان، مولانا عبد الحفیظ مکی اور قاری نذیر احمد کی وفات پر اظہار تعزیت کیا گیا اور ان کی وفات کو عالم اسلام کے لئے ناقابل تلافی نقصان قرار دیا گیا، انہوں نے کہا کہ ان اکابر ین کی وفات سے اہل مدارس اپنے سرپرستوں سے محروم ہوگئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :