صوبے بھر میں جاری ترقیاتی سکیموںکی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے، حمزہ شہباز کی ہدایت
منگل 31 جنوری 2017 19:37
(جاری ہے)
حمزہ شہباز نے کہاکہ لودھراں سے خانیوال کی 98کلومیٹر لمبی سٹرک جلدمکمل کرنے کیلئے بھی اقدامات کئے جائیں ،اسی طرح مظفر گڑھ سے ڈیرہ غازی خان کی سڑک کیلئے پی سی ون تیار کرنے اور شہبازپور پل کو جلدازجلدتعمیر کرنے کی بھی ہدایت کی۔
انہوں نے بہاولپور اورجنوبی پنجاب میں کمونیکیشن اینڈ ورکس کے جاری منصوبوں کو جلداز جلدمکمل کرنے کی بھی ہدایت کی ،حمزہ شہباز نے کہاکہ ترقیاتی منصوبوں کوعوامی مشکلات کے پیش نظر معیاری اور بروقت تکمیل میںالتواء برداشت نہیں کیاجائے گا۔لہذا ایسا میکنزم تشکیل دیا جائے جس میںکمیونٹی تنظیموں اور منتخب نمائندوں کوبھی آن بورڈ لیاجائے ،حمزہ شہباز نے صحت کے شعبے میںہسپتال مینجمنٹ سسٹم کیلئے فنڈز کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ صحت کا شعبہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔انہوں نے کہا کہ 30مئی تک مری ہسپتال کی تکمیل کوبھی یقینی بنایا جائے ۔ اسی طرح 9ڈویثرنل ہیڈ کواٹرز پر 9900ملین روپے کے مزید ترقیاتی منصوبوں کے لئے جلد ضروری اقدامات بروئے کارلائے جائیں ۔حمزہ شہباز نے ہدایت کی کہ سپورٹس جیمنزیم جیسے منصوبوں کا دوبارہ جائزہ لیں تاکہ غیر ضروری اخراجات کی بچت کی جاسکے ۔انہوں نے کہا کہ سی پیک جیسے تاریخی اور ہمہ جہتی منصوبے سے تکنیکی ایجوکیشن کی اہمیت میں مزید اضافہ ہوگیاہے ۔لہذا س شعبے کو خصوصی طور پر فوکس کیاجانا چاہیے ۔اجلاس میں صوبائی وزیر قانون راناثناء اللہ، وزیر خزانہ عائشہ غوث پاشااورسینیٹر سعود مجیدنے بھی شرکت کی اور مختلف میگا اور دیگر منصوبوں کے حوالے سے اظہار خیال کیا جبکہ چیف سیکرٹری اور چیئر مین پی اینڈڈی کے علاوہ سیکرٹریز نے سرگودھا ،گجرات ،نارووال ،فیصل آباد ،شیخوپورہ ،ڈی جی خان ،مظفر گڑھ ،بہاولپور ،لودھراں ،خانیوال اور دیگر اضلاع میںجاری منصوبوں پر کام کی رفتار اور درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔اجلاس میں بتایا گیا کہ صوبے میں 5242کلومیٹر لمبی سڑکوں کی تعمیر کو رواں مالی سال میں مکمل کرلیاجائے گا جبکہ واٹر اینڈ سینی ٹیشن کی 275سکیمیں مکمل ہونگی اسی طرح محکمہ صحت میں 21ہسپتالوں میں تھرڈ پارٹی کے ذریعے سی ٹی سکین سسٹم اور لیبارٹریوں کا قیام عمل میں لایاجارہاہے جبکہ 97ترقیاتی سکیمیں بھی مکمل ہورہی ہیں ۔محکمہ پولیس 118پولیس سٹیشن کی تعمیر کررہاہے ۔اجلاس کو محکمہ تعلیم ،پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن ،ووکیشنل ٹریننگ اور دیگر محکموں نے بھی بریفنگ دی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.