معروف مذہبی اسکالر جنید جمشید شہید کے صاحبزادوں نے باپ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے نعت خوانی کا باقاعدہ آغاز کر دیا

بدھ 1 فروری 2017 13:01

معروف مذہبی اسکالر جنید جمشید شہید کے صاحبزادوں نے باپ کے نقش قدم پر ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 فروری2017ء) معروف مذہبی اسکالر جنید جمشید شہید کے صاحبزادوں نے باپ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے نعت خوانی کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔گزشتہ دنوں نعت پڑھ کر اپنے والد کی یاد تازہ کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق سانحہ حویلیاں میں شہید ہونے والے معروف نعت خواں اور مبلغ جنید جمشید کو بھلایا تو نہیں جاسکتا لیکن ان کی نعتوں کو پڑھ کران کے مداح ان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

جنید جمشید شہید کے بیٹوں بابرجنیداور تیمورجنیدنے بھی اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اوران کا مشن آگے بڑھاتے ہوئے نعت خوانی کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔اس سلسلے میں تیمورجمشید اوربابر جمشید نے کراچی کے ایک اسٹوڈیو میں نعت کی ریکارڈنگ کے سلسلے میں پریکٹس کی،اس حوالے سے ویڈیوسوشل میڈیا پر جاری کی گئی جس پر ہزاروں افراد نے اپنی پسندیدگی کا اظہارکیا۔جنید جمشید کی مشہور زمانہ نعت محمد کا روزہ قریب آرہا ہے کی طرز پر پڑھی گئی، اس نعت کے شاعر ڈاکٹر ریحان اعظمی ہیں جبکہ اس کی ریکارڈنگ رضوان زیدی اپنے اسٹوڈیو میں کر رہے ہیں،جنیدجمشید کے صاحبزادوں نے کہاکہ مذکورہ نعت آئندہ چند دنوں میں سوشل میڈیا پر جاری کردی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :