�یں ایشین جونیئر سکوائش ٹیم چیمپئن شپ، پاکستان نے مکائو کو ہرا کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی

گرین شرٹس (آج) روایتی حریف بھارت اور کوریا کے خلاف ایکشن میں نظر آئے گی

بدھ 1 فروری 2017 19:37

ہانگ کانگ ۔ یکم فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 فروری2017ء) اٹھارہویں ایشین جونیئر سکوائش ٹیم چیمپئن شپ میں پاکستان نے مکائو کو ہرا کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی، پاکستانی ٹیم نے پہلے میچ میں جاپان کو شکست دے کر ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیا تھا، گرین شرٹس (آج) جمعرات کو کوریا اور روایتی حریف بھارت کے خلاف ایکشن میں دکھائی دے گی۔

(جاری ہے)

بدھ کو کھیلے گئے دوسرے گروپ میچ میں پاکستان نے مکائو کو 3-0 سیٹس سے زیر کیا، پہلے سنگل مقابلے میں پاکستانی کھلاڑی منصورزمان نے مکائو کے کارلوس کو ہرا کر ٹیم کو برتری دلائی، دوسرے سنگل مقابلے میں مہران جاوید نے مکائو کے کھلاڑی کو شکست دے کر ٹیم کی برتری دوگنی کر دی، تیسرے سنگل مقابلے میں پاکستان کے عباس زیب نے مکائو کے کاچون کو زیر کر کے ٹیم کو 3-0 سے برتری دلائی، گرین شرٹس نے پہلے میچ میں جاپان کو بھی اسی مارجن سے شکست دی تھی، پاکستانی ٹیم آج جمعرات کو دو میچ کھیلے گی، پہلے میچ میں اسے کوریا اور دوسرے میچ میں اسے بھارت کا چیلنج درپیش ہو گا۔ گرین شرٹس ایونٹ میں اپنا پانچواں اور آخری میچ کل جمعہ کو ایران کے خلاف کھیلے گی۔

متعلقہ عنوان :