وٹس ایپ میں ایک نیا فیچر متعارف کروانے کی تیاریاں، دوست احباب اب آپ کی لوکیشن معلوم کر سکیں گے

muhammad ali محمد علی بدھ 1 فروری 2017 19:22

وٹس ایپ میں ایک نیا فیچر متعارف کروانے کی تیاریاں، دوست احباب اب آپ ..

لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔یکم فروری2017ء) وٹس ایپ میں ایک نیا فیچر متعارف کروانے کی تیاریاں جا رہی ہیں جس کی مدد سے دوست احباب اب آپ کی لوکیشن معلوم کر سکیں گے. تفصیلات کے مطابق دنیا کی سب سے مشہور انسٹنٹ میسیجنگ ایپ وٹس ایپ میں ایک نیا فیچر جلد متعارف کروانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

لائیو اسٹریمنگ فیچر کی مدد سے آپ کے دوست احباب آپ کی لوکیشن کو جان سکیں گے۔ یہ فیچر وٹس ایپ میں پہلے سے ہی غیر فعال ہو گا جسے صارف اپنی مرضی سے آن یا آف کر سکیں گے۔ اگر کوئی صارف اس فیچر کو آن کر لیتا ہے تو پھر اس کے کانٹیکٹس میں شامل لوگ اس کی لوکیشن کو باآسانی جان سکیں گے۔ تاہم اگر صارف اس فیچر کو بند کر دیتا ہے تو پھر اس کی لوکیشن کو ٹریک نہیں کیا جا سکے گا۔

متعلقہ عنوان :