نصیرآباد, کولپور سے بھاگ تک ترقیاتی اسکیمات کا جال بچھا کر انتخابات کے موقع پر عوام سے کئے گئے تمام وعدے پورے کردئے ہیں ,میر عاصم کرد گیلو

بدھ 1 فروری 2017 21:59

نصیرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 فروری2017ء) مسلم لیگ ن کے صوبائی رہنماسابق صوبائی وزیر خزانہ ممبر صوبائی اسمبلی میر عاصم کرد گیلو نے کہا ہے کہ کولپور سے بھاگ تک ترقیاتی اسکیمات کا جال بچھال کر انتخابات کے موقع پر عوام سے کئے گئے تمام وعدے پورے کردئے ہیں کچھی بولان کے عوام کو کبھی بھی مایوس نہیں کیا ہے اور آئندہ بھی مایوس ہونے کا موقع نہیں دیا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹھیکیدار محمد نواز کرد کے قیادت میں نمائندہ وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر محمد اسلم سہراب زئی کرد بھی موجود تھے میر عاصم کرد گیلو بے کہا کہ کچھی بولان میں تیزترقی کا سفر تیزی سے جارہی ہے ان کا کہناتھا کہ کچھی بولان کے عوام نے ہمیشہ ہماری مشاورت سے اپنے ووٹ کا استعمال کرکے ہمیں نمائندگی کا شرف بخشا ہے اور آئندہ بھی کچھی بولان کے عوام سے ہمارا نزدیکی ہمیشہ کی طرح رہیگا اور کہا کہ مچھ ڈھاڈر بالا ناڑی کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں یکساں ترقیاتی عمل کا آٖغاز کردیا گیا ہے اور علاقے سے تمام دیرنہ پسماندگی کا خاتمہ کردیا گیا ہے اور کہا کہ کچھی بولان سمیت پورے صوبے کے عوام کے لئے میرا دروازہ ہر وقت کھلا رہے گا ۔

متعلقہ عنوان :