بلوچستان سمیت ملک نازک دوراہے پر کھڑا ہے، موجودہ حالات میں اتحاد واتفاق سے مسائل کا خاتمہ ممکن ہے ، ہم عوام کے حقوق اور ان کی دھرتی پر کبھی سودے بازی نہیںکریں گے

اے این پی بلوچستان کے صوبائی صدر سردار اصغر خان اچکزئی کی پارٹی وفد سے گفتگو

بدھ 1 فروری 2017 23:32

سبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 فروری2017ء) عوامی نیشنل پارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر سردار اصغر خان اچکزئی نے کہا ہے کہ بلوچستان سمیت ملک نازک دوراہے پر کھڑا ہے موجودہ حالات میں اتحاد واتفاق سے مشکلات مسائل کا خاتمہ ممکن ہوسکتا ہے بلوچستان کے حوالے سے ہم نے روز اول سے اپنا موقف واضح کیا ہے ہم قومی برابری روادری اقوام کی ملکیت پر ان کا حق حاکمیت کو تسلیم کرنے جیسے اقدامات کے حامی ہے آج بھی ہم اپنے موقف پر بلا جھجک قائم ہیں اے این پی نے کبھی بھی بلوچستان سمیت ملک بھر کی عوام سے بڑے وعدے دعوے نہیں کئے عوام کو یہ یقین دلاتے ہیںکہ ہم ان کے حقوق اور ان کی دھرتی پر کبھی سودے بازی نہیںکریں گے اے این پی کی کامیاب حکمت عملی بلارنگ ونسل عوامی خدمت کے باعث عوام کا اے این پی کی جانب رخ کرنااور بڑی تعداد میں شمولیت اختیار کرنا اس بات کی دلیل ہے کہ بلوچستان کے لوگ آج بھی اے این پی کے ساتھ ہیں عوامی نیشنل پارٹی کی سیاست پشتون قوم کی حاکمیت برابری کی حیثیت دلانے پشتون قوم کی حق ملکیت کو تسلیم کروانے اور نظریات کی بنیاد پر ہے ۔

(جاری ہے)

وہ بدھ کو سبی میں اے این پی کے صدر میر مجتبیٰ خان خجک کی قیادت میں ملنے والے پارٹی کارکنان سے گفتگو کر رہے تھے ۔ اس موقع پر بلوچستان اسمبلی میں اے این پی کے پارلیمانی لیڈر انجینئر زمرک خان اچکزئی صوبائی سینئر نائب صدر نوابزادہ عمر فاروق کانسی ، صوبائی پریس سیکرٹری محبت کاکا ، صوبائی کونسل کمیٹی کے ممبر سعید احمد خجک ، ملک جبار دہپال، اے این پی سبی کے ضلعی جنرل سیکرٹری بختیار خان ترین ، صدر اول اللہ داد مرغزانی ، صدر دوئم امیر حمزہ ، جوائنٹ سیکرٹری عنایت اللہ خجک ، اسپورٹس سیکرٹری شاہ نواز خان خجک ، آفس سیکرٹری قاسم خان بھی موجود تھے ۔

سردار اصغر خان اچکزئی، انجینئر زمرک خان چکزئی ، نوابزادہ عمر فاروق کانسی ودیگر قائدین گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان سمیت ملک نازک دور سے گز رہا ہے پشتوں قوم سمیت بے گناہ لوگوں کا خون بہت بہہ چکا ہے اب ہم اپنی دھرتی میں امن چاہتے ہے پشتون وطن میں بسنے والوں کا دکھ درد ایک ہیں بلوچستان کو سازش کے تحت آگ وخون میں نہلانے برادر اقوام کو آپس میں دست وگربیان کرنے کی ہر سازش ناکام بنانے کیلئے بلوچ پشتون قبائل کو متحد ومنظم ہونا پڑے گا اے این پی بلوچستان سمیت ملک بھر کے محکوم ومظلوم اقوام کی ترجمانی کرنے والی سیاسی پارٹی ہے جس کے اکابرین نے ہمیشہ محبت وبھائی چارے کا درس دیا بلوچستان سمیت ملک کا کوئی قبرستان ایسا نہیں جس میں باچا خان کے پیرو کار دفن نہیں جنہوں نے حق وسچ کی آواز بنا کر جام شہادت نوش کیا اگر ہم مراعات کی سیاست کرتے تو شاید آج ہمارا وجود ہی نہیں ہوتا مگر ہمارے ہاں مراعات نہیں قربانیوں اور نظریات کی سیاست ہے جو کبھی ختم نہیں ہوسکتی ہم نے عوام کی عدالت میں ہی جواب دینا ہے صوبائی صدر سردار اصغر خان چکزئی نے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردی انتہا پسندی کے خاتمہ کیلئے حکمرانوں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ عوام کے جان ومال کی حفاظت کرے حکمران اپنے گربیانوں میں جھانک کر دیکھیں کہ وہ اپنی ذمہ داریاں پوری کررہے ہیںسانحہ سول ہسپتال سانحہ پی ٹی سی کوئٹہ بھی حکمرانوں کی ذمہ داریاں پوری نہ کرنے کی وجہ سے پیش آیا سول ہسپتال دلخراش واقعہ ہے اور دہشت گردی کی بدترین مثال ہے کوئٹہ میں ہونے والی دہشت گردی پشتون قوم کیلئے المیہ سے کم نہیںصوبے بہترین وکلاء صحافی اور شہری سانحہ میں جدا ہوئے کئی بے گناہ مرے گئے اور سینکڑون کی تعداد میں لوگ زخمی ہوئے سانحہ کوئٹہ کے مناظر دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے عوامی نیشنل پارٹی نے ہمیشہ پیارامن کا درس دیا ہم پرامن قوم ہیں اپنے حقوق کے حصول کیلئے ہر فورم پر جدوجہد کرنا اپنا مقصد سمجھتی ہے بلوچستان میں عوامی نیشنل پارٹی مکمل فعال ہوکر عوام کی خدمت کررہی ہیں عوام کو چاہیے کہ وہ آنے والے انتخابات میں ووٹ کی پرچی اے این پی کیلئے استعمال کرے تاکہ بلوچستان کی ترقی عوام کی خوشحالی کیلئے جدوجہد کی جاسکے انہوں نے اے این پی کے کارکناں کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ وہ فخر افغان باچا خان خان عبدالوالی خان کا پیغام سبی سمیت بلوچستان کے کونے کونے میں لے جائیں پارٹی کو مضبوط و فعال بناکر عوامی مسائل کے خاتمہ کیلئے اپنی صلاحیتوں کا استعمال کریں اس موقع پر میر مجتبیٰ خان خجک ، سعید احمد خجک نے سبی میں پارٹی کی کارکردگی کارکناں و علاقائی مسائل کے ھوالے سے تفصیلی آگہی فراہم کی ۔

متعلقہ عنوان :