دوہری شہریت رکھنے والوں کو دوسرے ملک کے پاسپورٹ پر امریکا میں داخلے کی اجازت

جمعرات 2 فروری 2017 10:58

دوہری شہریت رکھنے والوں کو دوسرے ملک کے پاسپورٹ پر امریکا میں داخلے ..

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 فروری2017ء) امریکی سیکرٹری ہوم لینڈ سکیورٹی جان کیلی نے کہا ہے کہ 7 ممالک کے دوہری شہریت رکھنے والوں کو دوسرے ملک کے پاسپورٹ پر امریکا میں داخلے کی اجازت ہو گی۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم امیگریشن سے متعلق عدالتی احکامات کی پابندی کریں گے جب کہ امیگریشن پابندیوں سے متاثر بعض ملکوں کے نام لسٹ میں شامل رہیں گے۔ ہوم لینڈ سکیورٹی کے کسی بھی عہدے دار نے عدالتی حکم کی خلاف ورزی نہیں کی۔

متعلقہ عنوان :