ٹرمپ ایران پر عسکری ضرب لگاسکتے ہیں،بل تیارکرلیاگیا

بل کا مقصد ایران کو نیوکلیئر ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کیلئے امریکی صدر کو مسلح افواج کو استعمال میں لانے کے اختیارات سونپنا ہے

جمعرات 2 فروری 2017 15:33

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 فروری2017ء) امریکی کانگریس میں ایک قانونی بل متحرک ہے جو ضرورت پیش آنے پر کسی بھی وقت پیش کیا جا سکتا ہے۔ بل کا مقصد ایران کو نیوکلیئر ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کے لیے امریکی صدر کو مسلح افواج کو استعمال میں لانے کے اختیارات سونپنا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق مبصرین نے تبایا کہ مشرقی وسطی بالخصوص یمن، شام اور عراق میں ایران اور اس کے زیر انتظام ملیشیاؤں کے خطرات میں اضافے کے سبب اس بل کی اہمیت دوچند ہو گئی ہے۔

امریکی کانگریس میں خارجہ امور کی کمیٹی کے ریپبلکن رکن ایلسی ہیسٹنگز نے 3 جنوری کو یہ بل 10H. J. RES کے نام سے پیش کیا۔ یہ بل امریکی صدر کو ایران کے خلاف حفظ ما تقدم کے طور پر عسکری کارروائی کے واسطے مسلح افواج کو استعمال کرنے کی اجازت دیتا ہے۔اس کے علاوہ ایک دوسرا بل بھی کانگریس میں زیر گردش ہے جس میں ایران کے بیلسٹک میزائل کے پروگرام میں توسیع کے سبب اٴْس پر پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کیا گیا ۔