ویں ایشین جونیئر ٹیم سکوائش چیمپئن شپ، پاکستان کوریا کے خلاف کامیاب اور بھارت کے خلاف ناکام رہا، گرین شرٹس کو سیمی فائنل تک رسائی کیلئے (آج) ایران کا چیلنج درپیش ہو گا

جمعرات 2 فروری 2017 15:36

ہانگ کانگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 فروری2017ء) 18ویں ایشین جونیئر ٹیم سکوائش چیمپئن شپ کے دوسرے روز پاکستانی ٹیم کیلئے ملا جلا رہا، پاکستانی ٹیم نے پہلے میچ میں کوریا کو شکست دے کر تیسری کامیابی حاصل کی لیکن بھارت کے ہاتھوں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا، گرین شرٹس کو سیمی فائنل تک رسائی کیلئے (آج) جمعہ کو ایران کا چیلنج درپیش ہو گا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو کھیلے گئے گروپ اے کے تیسرے میچ میں پاکستان نے کوریا کو 3-0 سیٹس سے زیر کر کے مسلسل تیسری کامیابی حاصل کی، پہلے سنگل مقابلے میں عباس زیب، دوسرے سنگل مقابلے میں مہران جاوید اور تیسرے سنگل مقابلے میں منصورزمان فتح یاب رہے، پاکستان کو چوتھے گروپ میچ میں روایتی حریف بھارت کے ہاتھوں 3-0 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پاکستان کو سیمی فائنل تک رسائی کیلئے (آج) جمعہ کو ایران کے خلاف شیڈول میچ میں لازمی طور پر کامیابی حاصل کرنا ہو گی۔