پینٹاگون کے سربراہ جیمز متیلس پہلے غیر ملکی دورے پر جنوبی کوریا پہنچ گئے

جمعرات 2 فروری 2017 16:47

سیول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 فروری2017ء) امریکی نو منتخب وزیر دفاع جیمز متیلس اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد اپنے پہلے دورے پر سیول پہنچ گئے مقامی میڈیا رپورٹ کے مطابق اپنے دورے کے پہلے مرحلے میں جیمز متیلس وسطی سیول میں واقع امریکی فورسز کوریا کے ہیڈکوارٹر پہنچے جہاں انہیں امریکی فورسز کوریا کے کمانڈر وینلسینٹ بکس نے کوریائی خطے میں سکیورٹی صورت حال بارے آگاہ کیا اپنے اس دورے کے موقع پر جیمز متیلس جنوبی کوریا کے دیگر اعلی حکام کے ساتھ ملاقاتیں کر کے سکیورٹی سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :