ملک ریاض کا پاکستان کے کم عمر ترین مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ آئی ٹی پروفیشنل بہن بھائیوں کیلئے 50، 50 ہزار نقد اور جدید ترین لیپ ٹاپ کا اعلان

جمعرات 2 فروری 2017 23:31

ملک ریاض کا پاکستان کے کم عمر ترین مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ آئی ٹی پروفیشنل ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 فروری2017ء) چیئرمین بحریہ ٹا?ن ملک ریاض حسین نے پاکستان کے کم عمر ترین مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ آئی ٹی پروفیشنل بہن بھائیوں روما سیدین، انعام علی سیدین، سبحان علی سیدین اور ثانیہ سیدین کو 50، 50 ہزار نقد اور جدید ترین لیپ ٹاپ دینے کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو چیئرمین بحریہ ٹا?ن ملک ریاض حسین نے بچوں سے ملاقات کی اور انہیں نقد انعام دینے کے علاوہ ان کے تعلیمی اخراجات اور بیرون ملک تعلیم کے لئے بھی وسائل فراہم کرنے کا اعلان کیا۔

متعلقہ عنوان :