پاکستان، ایران کو ہرا کر ایشین جونیئر سکوائش ٹیم چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

پاکستانی ٹیم سیمی فائنل میں (آج)ملائیشیا کے خلاف ایکشن میں نظر آئے گی

جمعہ 3 فروری 2017 15:16

ہانگ کانگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 فروری2017ء) پاکستانی ٹیم فتوحات برقرار رکھتے ہوئے 18ویں ایشین جونیئر سکوائش ٹیم چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا، پاکستانی ٹیم نے اپنے پانچویں گروپ میچ میں ایران کو ہرا کر چوتھی کامیابی حاصل کی اور اس کے ساتھ ہی سیمی فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔ گرین شرٹس کو سیمی فائنل میں (آج) ہفتہ کو ملائیشیا کا چیلنج درپیش ہو گا۔

(جاری ہے)

ہانگ کانگ میں جاری ایونٹ میں جمعہ کو کھیلے گئے گروپ اے کے میچ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے ایران کو با آسانی 3-0 سے زیر کر کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا، پہلے سنگل مقابلے میں پاکستان کے مہران جاوید نے ایران کے علی رضا کو ہرا کر ٹیم کو برتری دلائی، دوسرے سنگل مقابلے میں پاکستان کے عباس زیب نے حریف ایرانی کھلاڑی مجتبیٰ کو زیر کر کے ٹیم کی برتری دوگنی کر دی، تیسرے سنگل مقابلے میں پاکستانی کھلاڑی منصورزمان نے ایران کے محمد رضا کو ہرا کر ٹیم کو 3-0 سے کامیابی دلائی۔ پاکستانی ٹیم سیمی فائنل میں آج ہفتہ کو ملائیشیا کے مدمقابل ہو گی۔

متعلقہ عنوان :